ایرانی صدر حسن روحانی کو صدارتی انتخابات میں مسلسل دوسری بار شاندار جیت حاصل ہوئي ہے۔وزیر داخلہ عبدل رضا رحمانی فضلی نے آج بتایا کہ صدر حسن روحانی کو 57 فیصد ووٹ ملے
ہيں۔سرکاری ٹی وی پر وزیر موصوف نے اپنے بیان میں کہا کہ " صدارتی انتخابات کل
چار کروڑ 12 لاکھ ووٹ پڑے، جن میں سے مسٹر حسن روحانی نے دو کروڑ 35 لاکھ
ووٹ حاصل کرکے الیکشن جیت لیا ہے۔